کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف منافرت کا ایک اور واقعہ رونما ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سسکیٹون (Saskatoon)میں دو ملزمان نے ایک مسلمان شخص پر حملہ کرکے اس کی داڑھی کاٹ ڈالی۔ سسکیٹون کے رہائشی اس پاکستانی کا نام محمد کاشف ہے جس نے بتایا ہے کہ وہ شام کے وقت چہل قدمی کرکے واپس آ رہا تھا جب دو افراد نے پیچھے سے اس پر حملہ کر دیا۔
محمد کاشف نے بتایا کہ حملہ آور نفرت انگیز جملے کستے رہے۔ ان کے ہاتھ میں تیز دھار آلہ تھا جو انہوں نے محمد کاشف کے پیٹ میں گھونپ دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق محمد کاشف کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں 14ٹانکے لگے۔ سسکیٹون کے میئر چارلی کلارک کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے پر صدمے میں ہیں۔ سفید فام بالادستی، اسلاموفوبیا یادیگر کسی بھی طرح
چارلی کلارک کا کہنا تھا کہ انفرادی حیثیت میں بھی نسل پرستانہ اقدامات کا تدارک بھی ناگزیر ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ محمد کاشف 20سال قبل پاکستان سے کینیڈا منتقل ہوا تھا۔حملے کے بعد کاشف نے اپنی بیوی اور تین بچوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا، جن کی عمریں 3سے 8سال کے درمیان ہیں۔کے نفرت انگیز خیالات کو پھیلانے والے گروپوں کے خلاف تحقیقات کرنے اور انہیں کٹہرے میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔