برٹش کولمبیا کی 19 سالہ موجد کئی دوسرے کینیڈین نوجوانوں میں سے ایک ہے جو فوربس کے 30 سال سے کم عمر کے 30 نوجوانوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ این ماکو سنسکی جس کا بنیادی طور پر تعلق وکٹوریہ سے ہے یونیورسٹی آف کولمبیا میں سال دوم میں پڑھ رہی ہے۔ اس نے ایک ایسی فلیش لائیٹ بنائی ہے جو انسانی جسم کی حرارت سے چلتی ہے۔ اسی طرح اس نے ایک ایسا مگ بنایا ہے جو اس کپ میں ڈالے گئے مشروب کی حرارت کی مدد سے فون کو چارج کر سکتا ہے۔ ماکوسنسکی کا نام فوربس کی انرجی سیکٹر کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔ ماکو سنسکی کو 7 سال کی عمر سے ہی گلو سے ناکارہ چیزوں کو جوڑ کر چیزیں بنانے کا شوق تھا۔ ماکوسنسکی نے بتایا کہ اس کا بنایا ہوا ای مگ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے ، مگر مجھے یقین ہے کہ اس سال کے آخر تک میں ماہر پیشہ ور الیکٹرک انجینیئرز کی مدد سے اسے حتمی شکل دینے میں کامیاب ہو سکوں گی۔ مانو سنسکی کے متعلق جو بات لوگوں کو حیران کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یونیورسٹی میں وہ انگلش لٹریچر کی طالب علم ہے۔
About محسن عباس
205 Articles
محسن عباس کینیڈا میں بی بی سی اردو، ہندی اور پنجابی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بڑے اخبارات کیلئے لکھنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ امیگریشن ، زراعت اور تحقیقی صحافت میں بیس برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔
Related Articles
پاکستانی گیت چرانے پر بالی وڈ ایک بار پھرشدید تنقید کا نشانہ (ویڈیو)
August 1, 2021
محسن عباس
تازہ ترین, خصوصی رپورٹ, کینیڈا, میگزین
Comments Off on پاکستانی گیت چرانے پر بالی وڈ ایک بار پھرشدید تنقید کا نشانہ (ویڈیو)
کمپیوٹرپرکام کے دوران گردن کو سیدھا نہ رکھنے کے شدید نقصانات
June 1, 2021
محسن عباس
سائنس, صحت و تندرستی, کینیڈا
Comments Off on کمپیوٹرپرکام کے دوران گردن کو سیدھا نہ رکھنے کے شدید نقصانات