ہائی وے401 پر ٹریفک حادثے میں سو سے زائد گاڑیاں ٓاپس میں ٹکرا گئیں

کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کے مضافات میں ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں سوسے زائد گاڑیاں ٓاپس میں ٹکرا گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کی سہ پہر ٹورانٹو کے مشرق میں مانٹریال شہرکی جانب جانے والی بڑی ہائی وے 401 پر بومن ول قصبے کے قریب پیش ٓایا۔ اس ٹریفک حادثے میں سوسے زائد گاڑیاں ٓاپس میں ٹکرا گئیں۔

اس حادثے کے بعد ہائی وے کو ہر قسم کی ٹیفک کیلئے بند کردیا گیا ۔ کئی افراد کو زحمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر کسی بھی مسافر کی حالت خطے میں نہیں ہے۔

حادثہ سڑک پر جمی برف اور دھند کے باعث پیش ٓایا۔ محکمہ موسمیات اور ٹریفک نے اس بارے میں ڈرائیوروں کو پہلے سے احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں۔ کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہنے کے بعد ہائی وے کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

About محسن عباس 205 Articles
محسن عباس کینیڈا میں بی بی سی اردو، ہندی اور پنجابی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بڑے اخبارات کیلئے لکھنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ امیگریشن ، زراعت اور تحقیقی صحافت میں بیس برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔