آج جو اتنے افراد یہاں جمع ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیار محبت سے ہم ہر طرح کی نفرت پر قابو پا سکتے ہیں‘ یہ کہنا تھا عمر خامسیہ کا جو دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے چار پاکستانی نژاد افراد کی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقعے پر بی بی سی سے بات کررہے تھے۔ ہلاک ہونے والے اس خاندان کو سنیچر کی سہ پہر انٹاریو صوبے کے شہر لندن کے اسلامک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات جانتے ہیں محسن عباس کی اس رپورٹ میں۔