نوواسکوشیا اور نیو برنسوک صوبوں میں کرونا اور اومیکران کیسز بڑھنے لگے

نوواسکوشیا میں کرونا وائرس کے 581 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں 420 سینٹرل زون میں، 62 ایسٹرن زون، 42 کیسز ناردرن زون اور 57 کیسز ویسٹرن زون میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
دسمبر 26 تک NSHA لیبارٹریوں نے 4851ٹیسٹ کئے تھے۔
یہ معلومات دسمبر 27 تک دستیاب تھیں۔ مزید سرکاری اپ ڈیٹ 29 کو شائع کیا جائے گا۔ اس صوبے میں کرونا وائرس اور اومیکران وائرس بارے مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کیلئے سرکاری ویب سائیٹ www.nshealth.ca/coronavirus پر جائیں۔
نووا سکوشیا صوبے میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران پابندیوں بارے دسمبر 22 کو لاگو ہونیوالی سرکاری ہدایات پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

 نیوبرنسوک صوبے میں کرونا کے 306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ابھی تک اس صوبے میں 147اومیکران کیسز سامنے آئے ہیں۔ 38 مریض ہسپتال میں ہیں جن میں  تیرہ مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔ اب اس صوبے میں لیول 2 کے حکومتی پلان کے مطابق ہدایات کو مدنظر رکھنا لازمی ہوگا۔

نیوبرنسوک صوبے کی ہدایات پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

About محسن عباس 205 Articles
محسن عباس کینیڈا میں بی بی سی اردو، ہندی اور پنجابی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بڑے اخبارات کیلئے لکھنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ امیگریشن ، زراعت اور تحقیقی صحافت میں بیس برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔