کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورانٹو میں رواں برس کا 84واں قتل شہر کے مغربی جانب واقع علاقے ماونٹ ڈینس کمیونٹی میں ہوا ہے۔ اس افسوس ناک واردات میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ نوجوان جمار ہال کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سیاہ فام مقتول کو ایک ٹاون ہاوس میں اتوار کی رات آٹھ بجے سے تھوڑی دیر پہلے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ ایمرجنسی کے عملہ نے نوجوان کو بچانے کیلئے بھرپور کوشش کی مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کا تعلق ٹورانٹو شہر سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو قاتلوں کو موقع واردات سے بھاگتے دیکھا گیا ہے۔ اگر کسی کو اس بارے معلومات ہوں تو وہ ٹورانٹو پولیس اے 4168087400پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ٹورانٹو میں سال ۲۰۲۰ میں ستر افراد کا قتل ہواتھا۔ اس برس یہ تعداد پہلے کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ ان وارداتوں میں زیادہ وارداتوں میں پستول کا ستعمال ہوا ہے۔ پچھلے سالوں میں ہونے والی قتل کی ان وارداتوں کا مکمل ڈاٹا دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔