کینیڈا میں موبائل ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے عوام کا ڈاٹا چوری کرنے والے گروہ ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ اس کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کا آغاز ہوتے ہی ان فراڈیوں نے اپنی کاروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔ یہ آپکے موبائل نمبر یا واٹس ایپ پر ایسے پیغام بھیجتے ہیں جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آپکو کسی وجہ سے ریفنڈ بھیجا گیا ہے یا آپکا کوئی ڈیلیوری پیکیج منزل مقصود کی طرف چل پڑا ہے۔ اس سے ملتے جلتے پیغام پر جب صارف جلدی سے یا غلطی سے کلک کرتا ہے تو اس سے ان کو آپکا فون، آئی پیڈ، کمپیوٹر وغیرہ کو ہیک کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ آپکی تمام معلومات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔ اکثر اوقات تو وہ آپ کے بنک اور کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے آپکو رقم سے محروم کردیتے ہیں۔
عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے موبائل پر آنے والے پیغامات کو پڑھنے کے بعد دھیان سے ان پر کلک کریں۔ اس کے علاوہ اگر شک ہو تو اپنے بنک یا سرکاری ہاٹ لائن پر کال کرکے فراڈیوں کو باز رکھنے میں مدد کریں۔
آپ ان فراڈیوں کی اطلاع کینیڈین اینٹی فراڈ سینٹر کو 18884958501پر دے سکتے ہیں۔
یا مزید معلومات کیلئے اس ویب سائیٹ پر جائیں۔
حکومت کینیڈا اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس منصوبے کا مکمل طور پر آغاز 2023 تک متوقع ہے