کرونا کی وبا کینیڈا اور امریکہ میں دوبارہ پھیل رہی ہے۔ امریکہ میں نو سو سے زائد فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ پریشان۔ کرسمس کے موقع پر بڑے پیمانے پر فلائٹس کی منسوخی کا یہ دوسرا دن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پندرہ سو سے زائد فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں۔
امریکہ اور کینیڈا میں کرسمس کا تہوار سب سے بڑا ہے۔ اس موقع پر لاکھوں مسافر اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے سفر کرتے ہیں۔
ان فلائٹس کی تاخیر اور منسوخی کی اہم وجہ ائیرلائنوں کے عملہ کی دستیابی میں قلت بتائی گئی ہے۔
امریکہ اور کینیڈا میں حکومتیں اس وبا پر قابو پانے کیلئے عوام سے ویکسین لگوانے اور بوسٹر انجیکشن کے علاوہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
کینیڈا میں حکومت کئی علاقوں میں لاک ڈاون لگانے پر غور کر رہی ہے۔ امریکہ میں کرونا وائرس پینتالیس فیصد تک شرح بڑھ گئی ہے۔