ایک سو بیس کے لگ بھگ بھارتی نژاد طالبعلموں نے کینیڈین حکومت سے کینیڈا کے شہر مانٹریال میں واقع چند کالجوں سے اپنی فیس واپس دلوانے کیلئے مدد مانگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان طالبعلموں نے مانٹریال شہر میں واقع چند پرائیویٹ کالجوں میں داخلہ لیا مگر ان طالبعلموں کو کینیڈا کا ویزا نہ مل سکا۔ جسکی ایک وجہ یہ تھی کہ ان کالجوں کے خلاف غیر قانونی دھندے پر تحقیقات جاری تھیں۔ اس کے باعث کینیڈین حکومت نے ان طالبعلموں کو سٹوڈنٹ ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ جب ان طالبعلموں نے ان کالجوں سے اپنی فیسیں واپس مانگیں تو ان کو سخت مایوسی ہوئی۔ کچھ کالجوں نے فیس واپس کرنے کی بجائے اس میں سے ہزاروں ڈالرز کی کٹوتی کرلی۔ یہ طالبعلم اس بڑے نقصان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔
یاد رہے کہ مانٹریال میں واقع دس کالجز کے خلاف تحقیات جاری تھیں۔ ان کالجوں کو انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے داخلوں سے روک دیا گیا تھا۔