
پاکستان شہرہوں کیلئے کینیڈا کے وزٹر ویزا کا پراسسنگ ٹائم پہلے کی نسبت بہت کم اور درخواست کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ ویزا کئی ہفتوں بلکہ بعض کیسوں میں مہینوں بعد بھی ملتا تھا۔ مگرموجودہ لبرل حکومت میں پاکستانی نژاد ممبران پارلیمنٹ پر پاکستانی کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کے بعد اس عمل میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں ٓائی ہے۔
گزشتہ مہینوں میں یہ پراسیسسنگ ٹائم سات دن تک کی حد تک بھی ٓاگیا تھا۔ امیگریشن کے محکمے کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے اپ ڈیٹ کے مطابق یہ مدت اس وقت ایک مہینے تک ہے۔ چند دنوں میں کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ماہر تعلیم مقررین ایک فورم پر ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایک مذاکرے میں پاکستانی شہریوں کے کینیڈا میں سٹودنٹ ویزوں کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔