
پاکستان کے یوم آزادی پر معروف گلوکار وحدت رمیز کا نیا نغمہ ریلیز ہو گیا ہے۔ نوجوان گلوکار وحدت رمیز نورانی کا تعلق پاکستان کے معروف علاقے پاک پتن سے ہے۔ وہ پاکستان میں کلاسیکل موسیقی میں ایک بڑا نام رکھتے ہیں۔ ان کو اکثر آپ پاکستان کے ٹی وی چینلوں پر دیکھتے ہیں۔ ان کے کئی گیت دوبئی اور برطانوی کمپنیوں نے بھی تیارکئے ہیں۔ وہ عنقریب آپ کو
ایک کینیڈین گیت میں بھی نظرآئیں گے۔ وحدت رمیزصوفی میوزک کے حوالے سے معروف میوسیقار حسنین رمیز کے چھوٹے بھائی ہیں۔