
کینیڈا کے صوبہ نیو برنس وِک میں ایک پُر اسرار بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔
بیماری عام طور پر بالغ نوجوان افراد میں دیکھنے میں آ رہی ہے اور متاثرہ بعض افراد کی قوتِ مدرکہ میں تیزی سے انحطاط کا سبب بن رہی ہے۔
صوبہ نیو برنس وِک کے ویٹالائٹ ہیلتھ نیٹ ورک سے ایک شخصیت نے ‘دی گارڈئین’ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ بیماری 2 سال سے دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بتدریج بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے یہ اعصابی بیماری ماہرین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ اس بیماری کے مریضوں میں، کسی بھی صحت کے مسئلے کی عدم موجودگی کے باوجود، وزن میں تیزی سے کمی، بے خوابی، اوہام، سوچنے میں دشواری اور جسمانی حرکات و سکنات میں کمی جیسی علامات دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
اگرچہ اس وقت مریضوں کی تعداد 48 بتائی جا رہی ہے لیکن متعدد ذرائع کے مطابق یہ تعداد 150 تک ہو سکتی ہے۔