انٹاریو پریمئیر ڈگ فورڈ گھروں کی قیمت میں “لاکھ ڈالر”اضافہ کرنے والے ڈویلپر پر برہم

پریمیئر ڈگ فورڈ نے پیر کے روز اونٹاریو کے ایک ڈویلپر پر تنقید کی ہے جس نے زیر تعمیر کونڈو یونٹس کے خریداروں کے ساتھ  فروخت کےکنٹریکٹ منسوخ کر دیے – جب تک کہ یہ خریدار مزید ادائیگی پر راضی نہ ہوں۔

“اس سے زیادہ مجھے کچھ بھی نہیں جلاتا ہے – کچھ ڈویلپر صرف محنتی لوگوں کی پیٹھ سے اضافی رقم کمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے،” فورڈ نے  اوریلیا شہر میں ایک نیوز کانفرنس میں پیس ڈویلپمنٹ کے اقدامات کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا۔

“آپ نے ایک معاہدہ پر دستخط کر دیے ہیں، بہتر ہے کہ آپ وہ گھر بنائیں۔”

گزشتہ ہفتے، سی بی سی نیوز نے اطلاع دی کہ پیش ڈویلپر نامی کمپنی نے ٹورنٹو سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں، بیری میں، اپنے میپل ویو ڈویلپمنٹس، جسے اربن نارتھ ٹاؤن ہومز کے نام سے جانا جاتا ہے، میں واک اپ کونڈو کے 70 خریداروں کے ساتھ پہلے سے تعمیراتی معاہدوں کو کیسے منسوخ کر دیا۔

خریداروں، جنہوں نے 2018 اور 2020 کے درمیان معاہدوں پر دستخط کیے تھے، ڈویلپر کی طرف سے بھیجے گئے خط میں وہی دو آپشنز دیے گئے تھے – اپنے ڈیپازٹس لے کر چلے جائیں یا اضافی $100,000 میں واپس خریدیں۔ کچھ یونٹس اپریل کے اوائل میں ختم ہونے والے ہیں۔

About محسن عباس 206 Articles
محسن عباس کینیڈا میں بی بی سی اردو، ہندی اور پنجابی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بڑے اخبارات کیلئے لکھنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ امیگریشن ، زراعت اور تحقیقی صحافت میں بیس برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔