ذاتی کاروبار کرنے والے افراد گھر خریدنے کیلئے کیسے بچت کر سکتے ہیں؟
جانیں ویلتھ ٹریکس کے وہ طریقے جن سے گھر خریدنے کے لیے گئے قرض میں آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
گزشتہ دو برسوں میں کینیڈا میں رہنے والے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بہت سے لوگوں کی نوکریاں ڈاؤن سائزنگ کی نذر ہو گئیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی جو اس لیے نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے کہ ان کی کمپنی نے تنظیم نو کے منصوبے پر کام شروع کر دیا تھا۔ کرونا وائرس نے بھی ملازمت پیشہ افراد کے مسائل میں اضافہ کیا۔ ان میں بہت سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے نوکری کرنے کے بجائے اپنا کوئی کام کرنا پسند کیا۔ خود اپنے”باس“ بنتے ہوئے اپنا کوئی کام شروع کر دیا۔ غلئف شہرمیں آج اپنا کام یا کاروبار کرنے والے کی جو تعداد ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ یہ رجحان کم ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔
بہت سے لوگوں کے لئے ملازمت چھوڑے بغیر اپنا کوئی کام شروع کرتے جس سے ان کی ملازمت متاثر نہ ہو اور نیا کام بھی چل نکلے۔ اپنے بِل بوتے پر کچھ کرنے والے لوگوں کی زندگی میں ایک بڑا مسئلہ گھر خریدنے کے لیے حاصل گئے قرض کے لیے آمدنی کا مطلوبہ ریکارڈ درست نہ رکھنا ہوتا ہے جبکہ قرض دہندہ ایسی آمدنی والے فرد کو قرض فراہم کرنے سے ہچکچاتے ہیں اور ان لوگوں کو قرض دینا بہتر سمجھتے ہیں جو ان کی شرائط پر پورے اترتے ہوں۔ گھر کے قرض کے حصول کے لیے معاہدے کرتے ہوئے، فرض کریں کہ آپ کو مطلوبہ دستاویزات میسر نہیں ہیں توایسی صورت میں آپ کو قرض کے حصول کے لیے انتہائی زیادہ شرح سود کی ادائیگی کرنی پڑے گی چاہے آپ کے حقوق کچھ بھی ہوں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کو انتہائی کم رقم کی پیش کش کی جائے یا پھر قرض کی درخواست مسترد ہی کر دی جائے۔ اس صورتِ حال میں اپنا کام کرنے والے افراد گھر کی خریداری کے لیے حاصل کے گئے قرض کی ادائیگیوں میں بچت کیسے کریں؟ اس حوالے سے ویلتھ ٹریک ڈاٹ کام کے ڈیوڈ پئپ تین ایسی تجاویز دیتے ہیں جن کی مدد سے آپ رہن کی ادائیگیوں میں اچھی بچت کرسکتے ہیں۔
اپنی آمدنی ظاہرکریں
کچھ لوگ ٹیکس ریٹرنز میں اپنی کم ازکم رقم کو ظاہرکرتے ہیں۔ ہوسکتاہے کہ آپ کے ٹیکس کے معاملے میں بھی یہی آئیڈیا اچھا رہے کہ آپ کی تھوڑی یا بہت جوبھی آمدنی ہے ٹیکس ریٹرنز بھرتے وقت اسے معقول طریقے سے بیان کریں، کیونکہ آپ اپنی رہن کی درخواست کو منظور کروانے کے لئے زیادہ رقم خرچ نہیں کرسکتے۔ یاد رکھیں کہ جو نکتہ اس معاملے میں آپ کے اس معاملے میں شامل CRA پیشِ نظر ہے وہ قرض دینے والے سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ اگرآپ نے اپنی آمدنی ظاہرکررکھی ہے، اوراگر آپ ایسے سیلف ایمپلائی ہیں جو اپنے ٹیکس بھرنے کے دوبرس پورے کرچکا ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔ کیونکہ اس سے آپ بھی مستقل ملازمین کی آمدنی والا انٹرسٹ ریٹ حاصل کرسکیں گے۔
اپنا ریکارڈ درست رکھیں
ٹیکس ریٹرنز میں ظاہرکی گئی آپ کی آمدن کو ایک طرف رکھتے ہوئے آپ
، قرض کی شرائط پوری کرنے کے لئے آپ ”بیان کردہ آمدنی“ کا طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی قرض دینے والا آپ کے کاروبارکی جملہ آمدنی اورنقد آمدنی کو ملا کر دیکھے گا اورآپ کو اجازت دے گا کہ آپ اپنی درخواست پر کوالیفائی کرنے کے لئے آمدن بیان کردیں۔یہ آئیڈیا بہت اچھا ثابت ہوسکتاہے لیکن بیانیہ آمدن کچھ قواعد کے ساتھ ہی حاصل ہوسکتی ہے جس کے پیچھے معقول تاویل بھی ہو۔عام طورپر بیانیہ آمدن والے پروگرام انتہائی زیادہ انٹرسٹ ریٹ رکھتے ہیں۔
ٹیکس ریٹرنز میں ظاہرکی گئی آپ کی آمدنی کو ایک طرف رکھتے ہوئے، قرض کے حصول کی شرائط پوری کرنے کے لیے ایک اور بہتر طریقہ ’’بیان کردہ آمدنی“ ہے۔ یہ ایک ایسا پروگرام ہے ہے جس کے ذریعے آپ اپنی جملہ اور نقد آمدنی ملا کر دکھا سکتے ہیں۔ یہ آئیڈیا بہت اچھا ثابت ہوسکتاہے لیکن بیانیہ آمدن کچھ قواعد کے ساتھ ہی حاصل ہوسکتی ہے جس کے پیچھے معقول تاویل بھی ہو۔عام طورپر بیانیہ آمدن والے پروگرام انتہائی زیادہ انٹرسٹ ریٹ رکھتے ہیں۔
خود کو سی آر اے یعنی کینیڈا ریوینیو کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں
یاد رکھیں اگر آپ اپنے ٹیکسوں کو بھرنے کے حوالے سے اپ ٹوڈیٹ نہیں ہیں توگھر کی خریداری کے لیے قرض حاصل کرنے کے لئے آپ کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سیلف ایمپلائیڈ پروفیشنلز رہن کے حوالے سے بہت سے اچھے آپشن استعمال کرسکتے ہیں اوراگر آپ اس مقصد کے لیے قرض حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مزید کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی چاہتے ہیں تو آپ ڈیوڈ پئپ یا ویلتھ ٹریکس سے رابط کر سکتے ہیں۔